تازہ ترین

بندر بھی موبائل استعمال کرنے لگے، ویڈیو وائرل

بندروں کی حرکتیں اور ان کی شرارتیں اتنی بے ساختہ ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان میں اتنی عقل بھی ہوتی ہے کہ کون سی چیز  کیسے اور کس طرح استعمال کرنی ہے۔

بندر بھی آسانی سے موبائل فون کا استعمال کرسکتے ہیں جس کی جیتی جاگتی ایک ویڈیو ہے جو یہ بات ثابت کرتی ہے کہ وہ کافی حد تک ذہین بھی ہیں۔

یہ بات بہت عام ہے کہ بعض جانوروں میں دماغی طاقت اتنی زیادہ ہوتی ہے اور وہ ایسی نئی چیزیں سیکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جو ان کے فطری رویے سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بندر اور اس کے بچے موبائل فون کو بڑے انہماک سے آپریٹ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے موبائل فون کا ڈسپلے پینل بندروں کو دکھاتا ہے جس پر وہ انسانوں کی طرح اپنی انگلیوں سے پینل کو اوپر نیچے کررہے ہیں۔

اس کے پہلے بھی اس طرح کی متعدد خبریں میڈیا میں زیر گردش رہی ہیں کہ جس میں بندروں کے موبائل فون استعمال سے متعلق بیان کیا گیا۔

ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو جب اپنا گمشدہ فون دوبارہ ملا تو اس میں ایک بندر کی سیلفیاں اور ویڈیوز تھیں۔ اس آدمی کا خیال ہے کہ یہ فون اس بندر نے ہی فون چرایا تھا اور اسے فون گھر کے پیچھے واقع جنگل سے ملا۔

اس شخص کا خیال ہے کہ بندر نے انہیں سوتا پا کر فون اٹھا لیا اور اسے باہر لے گیا جب اس نے فون سے ملنے والی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو وہ وائرل ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -