The news is by your side.

Advertisement

مون سون: سندھ میں الرٹ جاری!

کراچی:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں تھرپارکر، میرپورخاص اور سکھر میں بارش کاامکان ہے۔ لاڑکانہ، دادو اور بدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ23تا25جولائی موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ جان اور املاک محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے لیے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 23سے26جولائی تک مختلف اضلاع میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔

مون سون کے حوالے سے نئی پیش گوئی

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی صورت حال کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں، تمام طبی مراکز میں ایمرجنسی24 گھنٹے فعال رکھی جائے، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں، طبی عملے میں اضافہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، مریضوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینس یقینی بنائی جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں