ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مون سون بارشیں : چیف میٹرولوجسٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پری مون سون کا اسپیل 16 سے 17 جون کوشروع ہوگا، یہ اسپیل 19 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

سردارسرفراز نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانےدرجے کی بارشیں جاری ہیں جبکہ پنجاب، شمالی بلوچستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کراچی میں فی الحال تیزبارش متوقع نہیں، شہر میں22 سے 23 جون کو مون سون کا پہلا اسپیل متوقع ہے ، جس میں کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانے درجےکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں27 سے 28 جون سےمتوقع ہیں جبکہ کراچی میں جون کے آخری ہفتے اور جولائی کے شروع میں بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں