جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

مون سون کی ہوائیں کن شہروں سے ملک میں داخل ہوں گی، کراچی میں بارش کا امکان کب؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک بار پھر کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مون سون ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے ملک میں داخل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مون سون کے نئے اسپیل کی ہوائیں گوجرانوالہ اور لاہور سے داخل ہوں گی، اس کے بعد مون سون ہوائیں پنجاب سے خیبر پختون خوا کا رُخ کریں گی۔

انھوں نے بتایا کہ مون سون کے ہر اسپیل کی الگ نوعیت ہوتی ہے، پہلے اسپیل میں کے پی کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی۔

- Advertisement -

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان نہیں ہے، 19 جولائی سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں حبس نہیں ہے، اور موسم بہتر ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں