پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اتائیوں سے کلینک چلانے کے عوض ماہانہ رشوت لی جانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ میں ہیلتھ افسران کی جانب سے اتائیوں کی مبینہ پشت پناہی کی جا رہی ہے اور جعلی کلینک چلانے کے عوض ماہانہ رشوت لی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں ہیلتھ افسران کی جانب سے اتائیوں کی مبینہ پشت پناہی کی جا رہی ہے اور جعلی کلینک چلانے کے عوض ماہانہ رشوت لی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے فور ون ایل کے رہائشی اتائی سے رشوت وصولی کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی ڈی ایچ او اشوک کمار، کلرک اور ڈرائیور کی جانب سے ڈیل کی جاتی ہے جس کے بعد کلرک شہزاد 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین اتائی کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ پیسے دو ورنہ کلینک سیل کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں