ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو منفی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کی معیشت کے بعد پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو  منفی کردیا۔

تفصیلات کے مطابنق موڈیز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔

موڈیز کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اوریو نائٹیڈ بینک کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ بی ٹو سے کم کرکے بی تھری کردی گئی۔

تاہم ریٹنگ ایجنسی نے پانچ پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کی بی 3 کی توثیق بھی کی ہے۔

یاد رہے 2 جون کو ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا تھا، جس کا آثر بینکوں پر بھی پڑا ہے جبکہ پچھلے ہفتے موڈیز نے واپڈا کے آؤٹ لک کو بھی مستحکم سے منفی کر دیا تھا۔

اس حوالے سے موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آؤٹ لک منفی کرنے کا فیصلہ بیرونی خطرات کے باعث ہوا ہے کیونکہ پاکستان کو مقامی اور بین الاقوامی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا تھا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی خطرات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی خسارہ، روپے کی قدر کم ہونے سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں