پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی، موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور : موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی معیشت پر دو رس بہتر نتائج مرتب کرے گی تاہم روپے کی قدر میں کمی کا پانچ فیصد تک محدود رہنا بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستانی کرنسی اور اس کے قدر پر رپورٹ جاری کردی، موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی پڑنے والےطویل مدتی اثرات بہتر ہونگے ۔

ایجنسی نے نشاندہی کی ہے کہ فوری طور پر اس کمی کے مشکلات ہوسکتی ہیں مگر یہ مشکلات دیرپا نہیں ہونگی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کو ابھی دباؤ کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، روپےکی قدر میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک جائے گا جبکہ فلیکس ایبل ایکس چینج ریٹ معیشت کوسنبھالا دینے کا باعث بنے گا۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ اگرچہ روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے تاہم کمی پانچ فیصدتک محدود رہی تو قرضوں پرخاطر خواہ اثرنہیں پڑے گا۔

ریٹنگز ایجنسی نے پیشگوئی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پاکستان کا جاری کھاتوں کاخسارہ تین سے چار فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔


مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی


یاد رہے گذشتہ روز ایک ماہ میں دوسری بارروپےکی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور چند گھنٹوں میں 110 روپے تک فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پر 108 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں