نیویارک : عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
دہشتگردی کے معیشت پر اثرات سے متعلق موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں نے معاشی سرگرمیوں کو کمزور کیا، موڈیز کے مطابق سال دوہزار تیرہ میں دس ممالک دہشت گردی سے متاثر ہوئے، جن کی مجموعی قومی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی، حملوں کے اثرات ابھی تک جاری ہیں.
دوہزار تیرہ میں میں ساٹھ فیصد حملے چار ممالک میں ہوئے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، جہاں انیس فیصد حملے ہوئے، پاکستان میں مجموعی اقتصادی پیداوار پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک بڑھ سکتی تھی جبکہ سستے قرضوں کا حصول بھی ممکن ہوتا۔
اسی طرح سرمایہ کاری کی شرح نو فیصد سے زائد ہوسکتی تھی مگر نہ ہوسکی۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے کے بعد پاکستان کو مجموعی پیداوار اور سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا.