اشتہار

ماہ رمضان کا چاند : سعودی سپریم کورٹ کی تمام مسلمانوں سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی سب سے بڑی عدالت نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے رمضان کا چاند منگل21مارچ کو دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے سعودی سپریم کورٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان21فروری کو تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے اپیل کی کہ مملکت میں تمام مسلمان ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

- Advertisement -

اعلیٰ عدالت کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی براہ راست یا دور بین کے ذریعے سے ماہ رمضان کا چاند دیکھے تو اپنی شہادت مکمل ذمہ داری سے متعلقہ ادارے کو قلمبند کرائے۔

عدالتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلال کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں