اشتہار

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ تحریری فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے، کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بتائے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوائی گئیں، مالی سال 2018-19 کے اختتام پرعمران خان کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے۔

فیصلے کے مطابق عمران خان کےاکاؤنٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی جبکہ عمران خان گوشواروں میں کیش اور بینک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، انھوں نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیر ارادی تھی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان نےتسلیم کیا مالی سال2019-20میں تحائف ظاہر کیے نہ فروخت سے حاصل رقم، ان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں جبکہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں