جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سابقہ حکمرانوں کی سرکاری پیسے پر شاہ خرچیوں کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابقہ حکمرانوں کی سرکاری پیسے پر شاہ خرچیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، شریف اور زرداری خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قرضوں کے استعمال پر بنایا جانے والا تحقیقاتی کمیشن متحرک ہو گیا، حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2018 کے درمیان سرکاری اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جن میں سربراہان مملکت، وزرائے اعظم کےغیر قانونی کیمپ آفسز اور غیر ملکی دوروں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرایع نے بتایا کہ سرکاری جہازوں کے غیر قانونی استعمال کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ریکارڈ مرتب کرنے اور جلد کمیشن بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ

خیال رہے کہ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف کیا گیا تھا، سرکاری رقم کا بڑا حصہ کیمپ آفسز، سیکورٹی، اور نجی رہایش گاہوں پر خرچ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے، نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پلاٹوں کی خریداری کے لیے ادائیگی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی۔

ادھر پاک پتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی ہے، ٹیم 30 جولائی کو کوٹ لکھپت جیل جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں