پشاور: نگراں حکومت خیبر پختونخوا کی کابینہ نے مزید 7 ارکان نے استعفیٰ دے دیا اور یوں مستعفی ہونے والے ارکان و وزرا کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 27 مستعفی ہونے والوں میں 16 وزرا، 4 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔ نئی کابینہ کیلیے سمری گورنر حاجی غلام علی کو ارسال کر دی گئی اور منظوری کے ساتھ ہی تمام کابینہ ڈی نوٹیفائی ہو جائے گی۔
نئی کابینہ کیلیے مشاورت شروع کر دی گئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے اس سلسلے میں رابطے شروع کر دیے اور ناموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور نئی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر کابینہ کے 20 وزرا مستعفی ہوئے تھے۔ ارکان میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمیٰ بیگم، ریاض انور، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ، بخت نواز، حاجی غفران، فضل الٰہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک شامل تھے۔
ان وزرا کی سیاسی وابستگی سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے استعفے کی ہدایت کی تھی۔