تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا کی مزید نئی علامات سامنے آگئیں

وبائی صورت حال پر گہری نظر رکھنے والے طبی ماہرین بخار، کھانسی، نزلہ زکام سمیت سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کو کوروناوائرس کی عام علامات قرار دیتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک تشخیصی فرم کے سربراہ نے کوروناوائرس کی مزید نئی علامات کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خشک منہ، معدے کی بیماری، الٹی، آنکھوں کی لالی اور سر بھی وبا کے شکار ہونے کی نشانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی نئی لہر نوجوانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور وبا کے شکار ہونے والے افراد میں پہلے کی نسبت علامات بھی مختلت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف بخار ہی نہیں بلکہ خشک منہ اور سر درد بھی کورونا علامات ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کرونا سے متاثرہ افراد کے منہ میں خراشیں اور چھالے بھی پڑجاتے ہیں جو اس مہلک ترین وائرس کی علامات ہوسکتی ہے۔

کرونا علامات کے حوالے سے نئی اور حیران کن دریافت

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ماہرین نے کہا تھا کہ بخار، کھانسی اور سونگھنے کی صلاحیت سے محرومی کرونا کی عام علامات سمجھی جاتی ہیں لیکن یہ 20 فیصد کرونا مریضوں میں ظاہر ہی نہیں ہوتی ہیں، ہر 5 میں سے ایک مریض میں یہ علامات سامنے نہیں آتیں بلکہ معدے کے مختلف مسائل سے وبا کی شناخت کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -