پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین اور بھارت کو روسی آئل کی سپلائی میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی جانب سے چین اور بھارت کو تیل کی سپلائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یورپی ممالک کی جانب سے روسی تیل کے بائیکاٹ اور درآمد پر پابندی کی اطلاعات پر ماسکو حکومت نے چین اور بھارت کو تیل کی سپلائی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے بھی روس سے آئل خرید کر عوام کو ریلیف دیا ہے جب کہ بھارت میں روسی آئل کی خریداری کے بعد پیٹرول کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

روس یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کئی ممالک نے روس سے سستا پیٹرول اور گیس خریداری کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

یورپی یونین روسی تیل پر پابندی کیوں نہیں لگا سکی؟

دوسری جانب یورپی یونین کا دو روزہ ہنگامی سربراہی اجلاس برسلز میں جاری ہے، جس میں روس سے تیل خریدنے پر پابندی اور روسی توانائی پر انحصار تیزی سے کم کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ اپنانے پر غور کیا گیا ہے، تاہم یورپی ممالک روسی تیل پر پابندی لگانے کے معاملے پر متفق نہیں ہوسکے ہیں۔

یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اب بھی بحث جاری ہے، امید ہے جلد ہی تمام ممالک کسی معاہدے پر متفق ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں