جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے 100 سے زائد پاکستانی بےدخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب نے100 سے زائد پاکستانیوں کو بےدخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 100 سے زائد مسافر کراچی پہنچے ہیں۔

زیادہ تر مسافر ویزے کی معیاد اور اقامہ ختم ہونے پر سعودی عرب میں مقیم تھے۔ 20 مسافروں کو پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مسافر سعودی عرب کی جیل میں مختلف الزامات کےتحت قید تھے۔ باقی مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانےکی اجازت دیدی گئی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں