اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ایک لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکام نے چیچہ وطنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 8 ہزار گندے انڈے تلف کر دیے۔

فوڈ اتھارٹی نے چک 110 بارہ ایل میں ایک گودام کا معائنہ کیا جہاں یہ مضر صحت انڈے پائے گئے جنہیں تلف کرنے کے بعد گودام مالکان کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے ایک مالک کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

گودام کے انسپکشن کے دوران ہیچری سے مسترد شدہ اور بدبودار انڈے پائے گئے۔ ان گندے انڈوں سے بھاری مقدار میں بیکری آئٹمز تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیے جانے تھے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کو انسانی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں