امریکا و یورپ سے تارکین وطن اسرائیلی فوج میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
عبرانی زبان کی ماریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں 150 سے زائد تارکین وطن فوج میں بھرتی ہونے کے لیے اسرائیل پہنچیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تارکین وطن کا تعلق امریکا، روس، کینیڈا، فرانس، برطانیہ، کوسٹاریکا، ڈنمارک، میکسیکو، ہالینڈ، اسپین اور دیگر ممالک سے ہے۔
- Advertisement -
اس سے قبل اسرائیلی سیاسی مبصر اوری گولڈ برگ نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجی "بے مثال تعداد” میں مر رہے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، بیت حانون میں ہفتے کے روز چار اسرائیلی فوجی مارے گئے جس سے گزشتہ ہفتے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔