منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

افریقی ملک میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے 1800 قیدی فرار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے، حملہ آور، مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے، حملے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملے جنوب مشرقی نائیجیریا میں تشدد کے سلسلے کے طور پر بھی دیکھے جارہے ہیں، دو ہفتے قبل ہی عسکریت پسندوں کے چار پولیس اسٹیشنوں، فوجی چوکیوں اور جیل کی گاڑیوں پر حملوں کے دوران ایک درجن سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

نائیجیریا کے انسپکٹر جنرل پولیس نے اس علاقے میں سرگرم علیحدگی پسند تحریک کے ایک نیم فوجی دستے مشرقی سیکیورٹی نیٹ ورک کو اس کا ذمہ دار بتایا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا عسکریت پسندوں نے رات میں ہونے والے تشدد کے دوران مشین گن، راکٹ سے چلنے والے دستی بم اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات سے حملے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں