ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پنجاب میں اینٹوں کے ڈھائی ہزار سے زائد بھٹے مسمار اور بند

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سال 2024 میں صوبے میں آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے ڈھائی ہزر بھٹوں کو مسمار اور بند کر دیا گیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سال گزشتہ میں صوبے میں آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے سینکڑوں بھٹوں کو بند کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یکم مارچ سے 31 دسمبر 2024 تک مجموعی طور پر 11 ہزار بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ 1191 بھٹے مسمار، 1335 سیل اور 1832 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

- Advertisement -

سینئر وزیر کے مطابق 95 فیصد بھٹو کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جب کہ بقیہ 5 فیصد پر کام جاری ہے۔ سال کے آخری روز 31 دسمبر کو بھی 25 بھٹے مسمار کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹوں کی بندش اور مسماری کی کارروائیاں ساہیوال، چنیوٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولپور میں کی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ آلودگی پھیلانے پر لاہور میں سات صنعتی یونٹس سیل جب کہ پنجاب بھر میں 22 یونٹس بند کیے گئے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں پنجاب کو آلودگی کے باعث شدید اسموگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث صوبائی حکومت کو کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں تعطیلات، ملازمین کو ورک فراہم ہوم کرنے کی ہدایت کے ساتھ پارکس بھی بند کیے گئے۔ ہوٹلز، تجارتی مراکز کی بندش بھی عمل میں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں