تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

میانمار میں خواتین، بچوں سمیت 30 افراد قتل، لاشیں جلادی گئیں

میانمار کی ریاست کیاہ میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد کو قتل کرکے لاشیں جلادی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی ریاست کیاہ میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا، جلے ٹرک میں باقیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہیومن رائٹس گروپ نے قتل کی ذمہ داری میانمار فوج پر ڈالتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد افراد کو قتل کرکے لاشیں جلادی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق میانمار فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو قتل کیا ہے، گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔

More than 30 civilians killed, bodies burnt in Myanmar's Kayah state | Al  Arabiya English

ایک رہائشی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’میں نے آج صبح جلی ہوئی لاشوں کو دیکھا اور بچوں، خواتین کے کپڑے بھی چاروں طرف پھیلے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی میانمار فوج کی جانب سے عام شہریوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا تھا جس میں 40 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

ان واقعات کے عینی شاہدین اور بچ جانے والوں کا کہنا تھا کہ میانمار کے فوجی اہلکاروں نے دیہاتیوں کو گرفتار کرنے کے بعد مردوں کو الگ کیا اور انہیں قتل کردیا تھا۔

Report: Women, children among dozens killed in Myanmar – Cambodia News

برطانوی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد میں ان کو قبروں میں دفنایا گیا۔

میانمار میں یہ قتل عام ایک واقعہ نہیں تھا بلکہ سگائینگ ضلع کے کانی ٹاؤن شپ میں ایسے چار واقعات ہوئے جو میانمار کی حکومت مخالف تنطیم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -