اسلام آباد: پاکستان بھر میں چالیس سال یا اُس سے زائد عمر کے شہریوں کو حکومت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے والے شہریوں کے جاری اعداد و شمار جاری کیے گئے۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والے شہریوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج دو مئی تک چالیس لاکھ 33 ہزار 170 شہریوں نے ویکسین کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا، جن میں 24 لاکھ سے زائد مرد اور 16 لاکھ سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر ویکسینیشن سینٹرز سے متعلق اہم فیصلہ
یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا 60 سالہ افراد کو واک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ
اسے بھی پڑھیں: کرونا ویکسی نیشن : چالیس سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کی رجسٹریشن کا آغاز
ذرائع کے مطابق 25 خواجہ سراؤں نے بھی خود کو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کروائی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چالیس سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن جاری ہے جبکہ برزگ شہریوں کو اب یہ سہولت میسر ہے کہ وہ کسی بھی سینٹر پر جاکر اصلی شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔