کراچی : شہر قائد میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں 4 ہزار سے زائد ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی طارق نواز نے کراچی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلیں چوری کے حوالے سے گفتگو میں بتایا اے وی ایل سی نے گزشتہ 9 ما ہ کے دوران 212 گروپ گرفتار کئے ، 212 گروپوں کے 4211 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ 19 پولیس مقابلوں میں 24 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ اس دوران دوران 5ملزمان ہلاک ہوئے۔
طارق نواز کا کہنا تھا کہ 9 ماہ 3015 مو ٹر سائیکلیں اور 462 کا ریں برآمد کی گئیں تاہم 4 ہزار سے زائد ملزمان کی گرفتاری سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔
حکام نے کہا کہ شہر میں مختلف گروپ مو ٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، دیگرصوبو ں کےگروپ بھی کراچی میں وارداتیں کرتے ہیں۔
ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ نئےگروپ بھی وارداتیں کررہے ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے، نئےگروپس سےمتعلق سی سی ٹی وی فوٹیجزسےمددملی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چوری میں مقامی اور نشے کے عا دی افرادملوث پا ئےگئے جبکہ کار چوری اور چھیننے میں بین الصوبائی گروپ ملوث پا ئے گئے۔
طارق نواز نے بتایا کہ کراچی سےچوری وچھینی گئیں گاڑیاں بلوچستان ودیگرصوبوں میں ہیں، صوبوں کی پولیس سے مل کر بڑےآپریشن کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔