20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جزیرے پر پھنسی 50 پائلٹ وہیلز ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ کے لیوس جزیرے پر پھنسنے سے 50 سے زائد پائلٹ وہیلز ہلاک ہوگئیں۔

برطانوی میرین لائف ریسکیو کے مطابق ایک حاملہ وہیل ساحل کے زیادہ قریب آنے کی وجہ سے تیز لہروں میں پھنس کر ساحل پر پہنچی، خدشہ ہے کہ دوسری وہیلز اس کے پیچھے آنے کی وجہ سے ساحل پر پھنس گئی تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پائلٹ وہیلز میں بہت ہی گہرا ساماجی ربط پایا جاتا ہے جب کوئی ایک کسی مشکل میں پھنس جائے تو دوسری وہیلز اس کی مدد کے لیے پہنچ جاتی ہیں۔

- Advertisement -

میرین لائف حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے پائلٹ وہیلز کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن تیز لہروں کے باعث ناکام ہوگئے جس کے بعد فلاحی بنیادوں پر انہیں سہل موت دینے کے لیے یوتھنائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وہیلز کے ریسکیو آپریشن میں لیوائز کی مقامی کمیونٹی، کوسٹ گارڈز، فائر بریگیڈ، اسکاٹش میرین اینیمل اسٹرینڈنگ اسکیم اور سول ائیر کے اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آبی حیات کے ماہرین بھی موقع پر موجود رہے۔

واضح رہے کہ پائلٹ وہیلز جسامت میں چھوٹی ہوتی ہیں اس لیے انہیں ڈولفن کی ایک نسل سمجھا جاتا ہے جبکہ ’یوتھنائیز‘ کسی جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت سہل موت دینے کے عمل کو کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں