پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ویڈیو: مراکشی فٹبالر کا فتح کی خوشی میں والدہ کیساتھ رقص

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: مراکش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کا فتح کی خوشی میں گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ کیا گیا رقص وائرل ہوگیا۔

مراکش نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ٹوئٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مراکش فٹبال ٹیم کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے فتح کی خوشیاں منانے کے مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

اسی طرح سفیان بوفال نامی کھلاڑی نے گراؤنڈ میں موجود اپنی والدہ کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رقص کیا۔

فٹبال شائقین نے اس خوبصورت لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جنہیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

فتح کی خوشی میں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں کیک بھی کاٹ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں