جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

لٹیروں نے جعلی پولیس بن کر مراکشی سے ہزاروں یورو اور ڈالر لوٹ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں لٹیروں نے جعلی پولیس بن کر ایک مراکشی تاجر سے ہزاروں یورو اور ڈالر لوٹ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے لگے ہیں، شمالی افریقی ملک مراکش کے ایک تاجر محمد موسید کو جعلی پولیس بن کر وارداتیں کرنے والے لٹیروں نے لوٹ لیا۔

یہ واردات شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آئی، جس میں کار سوار لٹیروں نے مراکشی تاجر سے 2700 مراکشی یورو، اور 750 ڈالر اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

واقعے کا مقدمہ مراکشی تاجر محمد موسید کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے کہا ’’میں بزنس ٹرپ پر آج کل کراچی میں رہائش پذیر ہوں، شاہراہ قائدین فلائی اوور کے قریب ناشتہ کرنے گیا تھا، اچانک ایک گرے کلر کی کار میرے قریب آ کر رکی۔‘‘

کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کا قتل، ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او معطل

مراکشی تاجر نے کہا ’’کار سوار 2 افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور میری تلاشی لینا شروع کر دی، انھوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ میرے پاس حشیش موجود ہے، اور اس بہانے میرے بیگ اور پرس کی تلاشی لیتے ہوئے پیسے چوری کر لیے۔‘‘

پولیس نے مراکشی تاجر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں