ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کرونا صورت حال پر علما اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے انھیں کہا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کرونا پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں ایس او پیز پر عمل کی تاکید منبر سے ممکن ہو سکے۔

- Advertisement -

ملاقات میں واضح کیاگیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، تاہم کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہونے پر زور دیا گیا۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق

پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے یوم دعا منائی گئی، اس سلسلے میں بادشاہی مسجد میں خصوصی دعا کرائی گئی، گورنر ہاؤس لاہور میں بھی جمعے کے اجتماع میں خصوصی دعا کرائی گئی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علما کرونا سے بچاؤ کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں