تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایسا گاؤں جس کی آبادی مچھر سے ناواقف!

مچھروں سے ہر انسان ہی پریشان ہے لیکن دنیا میں چند ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں مچھروں کا نام و نشان بھی نہیں، گھنے جنگلات اور تالابوں سے گھرے چین کے قصبے ڈونگ وولنگ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں ایک ایسا قصبہ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ شہرت پتھروں سے تعمیر کیے گئے مکانات اور عمارتیں ہوا کرتی تھیں تاہم اب اس علاقے کی وجہ شہرت مچھروں کی غیر موجودگی ہے۔

جی ہاں! یہ حیرت انگیز علاقہ جہاں گھنے جنگلات، تالابوں اور چھوٹی چھوٹی جھیلوں کے باعث مچھروں کی بہتات ہونی چاہیے تھی باالخصوص گرمیوں اور برسات کے موسم میں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے یہاں ایک مچھر بھی نہیں دیکھا گیا۔

مچھروں کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے؟ یہ تو کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی اس حوالے ابھی تک کوئی سائنسی تحقیق سامنے آئی لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ مینڈک نما پتھر کی خصوصی عبادت کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مچھروں سے نجات حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چین کا یہ قصبہ سطح سمندر سے 700 میٹر بلندی پر واقع ہے جہاں ’ہاکا نامی قبیلہ مقیم ہے اور اس قبیلے کی وجہ شہرت پتھروں سے تیار کردہ عالیشان مکانات و عمارتیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -