ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

برطانوی ووٹرز کی اکثریت اسرائیل کو ہتھیار دینے کے مخالف

اشتہار

حیرت انگیز

زیادہ تر برطانوی ووٹرز اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کی حمایت کر رہے ہیں۔

پولنگ فرم YouGov کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ برطانیہ کے تمام ووٹرز میں سے 56 فیصد اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر پابندی کے حق میں ہیں۔

ان میں ہتھیاروں کے نظام کے اسپیئر پارٹس بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

سروے کے مطابق 59 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں میں سے 71 فیصد لیبر ووٹرز ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کے حق میں ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹ ووٹروں میں سے 70 فیصد متفق ہیں۔

جہاں تک کنزرویٹو پارٹی کے رائے دہندگان کا تعلق ہے 38 فیصد پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ رائے شماری دیر البلاح میں واقع ورلڈ سینٹرل کچن کے سات امدادی کارکنان کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت سے قبل کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں