بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر چھتیس گڑھ میں ایک افسوسناک پیش آیا، مکان سے ماں بیٹی کی پھندے سے لکٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، شیو چوک کی رہائشی 38 سالہ خوشبو شرما اور 13 سالہ بیٹی اَنترا شرما کی لاشیں ایک ہی کمرے موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر سے طلاق لے کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھائی نے بھی ایک سال خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، اس کے بعد پورا خاندان ڈپریشن سے گزر رہا تھا۔

- Advertisement -

کوتوالی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں لاشوں کو پھندے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال روانہ کردیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پیج پر خوشبو شرما نے خود کو پھانسی دینے سے پہلے ایک اسٹیٹس شیئر کیا تھا، جس میں لکھا ہے کہ ”یہاں کچھ نہیں ہوتا، آخری رسومات یہیں ہوتی ہیں“ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خوشبو کو کسی بات کا غم تھا۔

اس سے قبل بھارت کی ریاست پنجاب میں لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تلوار سے حملہ کر دیا جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح موہالی میں لڑکی بلجیندر کور حسبِ معمول دفتر جا رہی تھی کہ ملزم نے اس پر بیچ سڑک پر سرعام تلوار سے حملہ کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ دفتر جا رہی ہیں کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے ان پر حملہ کیا۔

لڑکی نے پہلے وار کے بعد خود کو بچانے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونا چاہی لیکن ملزم نے بار بار حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

بعدازاں واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت سکھ چین سنگھ کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ بہن کے دفتر سے کال موصول ہوئی جس کے بعد واقعے کا علم ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں