جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہتھنی بے بچے کو سیاحوں کے پاس جانے سے کیوں روکا؟ سبق آموز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر ہاتھی پرامن جانوروں کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم زمین کے سب سے یہ بڑے ممالیہ جانور کو اگر اپنے بچے کی حفاظت کرنا پڑے تو یہ کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں ہتھنی نے اپنے بچے کو سیاحوں سے بچانے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جیسے ہی سیاحوں کی طرف بڑھنے لگتا ہے ہتھنی اسے اپنی سونڈ سے روکتے ہوئے اس کا راستہ تبدیل کر دیتی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو کسی نیشنل پارک میں فلمائی گئی ہے جہاں سیاحوں کا ایک گروپ ہتھنی اور اس کے بچے کو دیکھنے کے لیے رکا ہوا تھا۔

جیسے ہی ہاتھی کا بچہ سیاحوں کی طرف بڑھنے لگتا ہے ہتھنی اسے اپنی سونڈ سے روکتی ہے اور اس کا راستہ تبدیل کر دیتی ہے۔

https://twitter.com/buitengebieden/status/1566129106219139072?s=20&t=YeE2a9noG8naH053KIoz_w

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھل گئے، کسی نے لکھا کہ بچے کے ساتھ ماں کی محبت کا نرالہ انداز، کسی نے ہتھنی کے اس طرز عمل پر حیرانی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے ہتھنی اور بچے کے درمیان خیالی گفتگو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں وہ مجھے پیارے لگ رہے ہیں، ماں نے کہا کہ وہ بہت ہوشیار ہے انہیں انسان کہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں