فیصل آباد: سات سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کے زیر حراست شوہر نے اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا کی بہن نوشین کا بیان سامنے آنے کے بعد مشکوک ہونے والا معاملہ آخر اپنے انجام کو پہنچا۔
قبل ازیں مقتولہ کے شوہر رضوان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بیٹے سے غلطی سے گولی چل گئی، جس سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی، البتہ مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیا کہ مقتولہ کے شوہر رضوان نے اسے قتل کیا ہے، وہ حنا کومارتا پیٹتا تھا، جس کی مقتولہ نے ویڈیوز بھی بنائی تھیں.
مقتولہ کی بہن نوشین نے مطالبہ کیا کہ اس کے بہنوئی کو گرفتار کرکے فوری انصاف دیا جائے.
حنا کے شوہر رضوان نے پولیس کو بتایا تھا کہ سات سالہ بیٹے اذان نے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر گولی چلائی، جو حنا کو لگی، البتہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے رضوان کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا کہ اسی نے حنا کو قتل کرکے سات سالہ بیٹے پر الزام عائد کر دیا۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق
ملزم رضوان کا کہنا تھا کہ گھریلو ناچاقی جھگڑے کی وجہ بنی، قتل کے بعد اس نے بیٹے پر الزام لگا دیا۔