اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

فون استعمال کرنے پر جھگڑا، ماں نے بیٹی کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں فون استعمال کرنے پر جھگڑے کے دوران ماں نے بیٹی کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نیکیتا سنگھ امتحان کی تیاری کے بجائے زیادہ وقت موبائل استعمال کرتی تھی۔

بیٹی کی اسی عادت سے تنگ والد نے موبائل فون لے کر رکھ لیا اور پڑھائی پر توجہ دینے کی ہدایت کی لیکن نیکیتا نے موبائل کا استعمال کم کرنے کا کہا جس پر اسے فون واپس دے دیا گیا۔

- Advertisement -

والد کا بتانا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے نیکیتا نے پھر سے موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے نیکیتا سے فون لے کر والدہ کو دے دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ سے فون واپس لینے کے لیے نیکیتا نے ضد کی اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو والدہ نے طیش میں آکر بیٹی کے سر پر ڈنڈا مارا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی والدہ کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں