ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شیرنی کا اپنے بچوں سے لازوال محبت کا خوبصورت اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

ماں چاہے انسان کی ہو، یا جانور کی، اپنے بچوں سے اس کی محبت لازوال اور یکساں ہوتی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

آپ نے کئی مادہ جانوروں کو اپنے بچوں سے انوکھے انداز میں اظہار محبت کرتے دیکھا ہوگا لیکن آج جو ویڈیو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں اسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائیں گی۔

یہ ویڈیو چین میں ریکارڈ کی گئی جو ایک سفید شیرنی اور اس کے 3 ننھے بچوں کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی اپنے بچوں کے ساتھ شکار کی تلاش میں گھوم رہی ہے کہ ان کے راستے میں ایک چھوٹی سی ندی آجاتی ہے۔

شیرنی اس ندی کو باآسانی پار کرلیتی ہے لیکن جب پلٹ کر دیکھتی ہے تو اس کے بچے دوسرے کنارے پر کھڑے ندی پار کرنے سے خوفزدہ نظر آرہے ہوتے ہیں۔

شیرنی واپس جاتی ہے اور ایک ایک کر کے اپنے بچے کو گردن سے پکڑ کر بحفاظت دوسرے کنارے پر لے آتی ہے۔ یاد رہے کہ اکثر جانور اپنے بچوں کو حفاظت کی غرض سے گردن ہی سے پکڑتے ہیں جہاں سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

اس دوران تیسرا بچہ تھوڑی سی بہادری دکھا کر ندی کے نسبتاً کم پانی میں چھلانگیں مارتا ہوا دوسرے کنارے پر پہنچ جاتا ہے۔

شیرنی اپنے تینوں بچوں کو لیتی ہے اور پھر سے اپنی مہم پر نکل جاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں