تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ماں کی لازوال محبت اور قربانیاں، شوبز ستاروں کی زبانی

کراچی : پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کے ستاروں کا ماؤں کی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار محبت، ستاروں نے کہا کہ ماں کبھی نہیں چاہے گی کہ اس کے بچے کی کوئی بھی خواہش ادھوری رہے۔

اللہ تبارک وتعالیٰ کے نزدیک بھی ماں کی عظمت و اہمیت بہت بلند ہے جس پروردگار عالم نے بارہا اپنے پاک ترین کتاب قرآن مجید میں بھی ذکر کیا ہے، ماں اللہ کی جانب سے اپنے بندوں کےلیے ایسا عظیم تحفہ ہے جس کے ذریعے خدا نے اپنی رحمت، عظمت، فضل و کرم، محبت، راحت اور برکت سب عطہ کیا ہے۔

ممتا کے جذبے سے سرشار اور وفا کا پیکر اور پر خلوص دعاؤں کے اس روپ کی خوبیوں کو بیان کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے لیکن شوبز انڈسٹری کے ستارے اپنی ماؤں کی عظمت و قربانی کو کیسے یاد رکھتے ہیں آج آپ کو بتائیں گے۔

فیصل قریشی

اداکار و میزبان فیصل قریشی اپنی والدہ کی والدہ کی محنت کو کبھی نہیں بھول سکتے جو انہوں نے والد کے انتقال کے بعد اپنے بچوں کی پرورش کےلیے کی۔

اداکار نے بتایا کہ والدہ نے میری پٹائی بھی بہت لگائی اور خاص کر اس وقت زیادہ پٹائی ہوتی تھی جب کرکٹ کھیلنے کےلیے بہانے بغیر بتائے باہر چلا جاتا تھا۔

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ میری والدہ مجھے ہر اس جگہ لیکر گئی تاکہ کبھی مجھے اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس نہ ہو، حتیٰ کہ اپنے ساتھ پی ٹی وی اور شوٹس پر بھی لے جاتی تھی۔

مہوش حیات

یوں ہر شخص کی کامیابی میں اس کی والدہ کی دعائیں اور نیک تمنائیں شامل ہوتی ہیں لیکن تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی والدہ نے اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کےلیے اپنا کیرئیر ختم کردیا باوجود اس کے وہ اپنے زمانے کی مشہور آرٹسٹ تھیں۔

مہوش حیات اپنی والدہ رخسار کی کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کبھی کبھی ہمارے والدین اپنے بچوں کےلیے دی گئی اپنی قربانیوں کو بھلا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ پہلے بھی صف اؤل کی اداکارہ تھیں اور وہ اپنا کیرئیر ختم نہیں کرتیں تو آج بہت کامیاب اور صف اؤل کی اداکارہ ہوتیں لیکن انہوں نے بچوں کی پرورش اچھی کرنا چاہیے اور شاید ایک عورت کےلیے, ماں کےلیے یہ دنیا کی سب سے بہترین اور خاص جاب ہے۔

میری ماں بہت مضبوط خاتون ہیں اور انہوں نے بہت سخت اور ناقابل یقین حالات میں بھی ہمارا ساتھ دیا جبکہ وہ چاہتی تھیں تو راستے ان کے پاس بھی تھے، مجھے فخر ہے کہ مجھے ایسی مضبوط ماں نے پالا ہے۔

فرحان سعید

مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید بھی آج تک اپنی والدہ کی قربانیوں اور ان کی محبت بھری پیاری پیاری باتوں کو نہیں بھولتے.

لوگ کہتے ہیں ماں آپ کا پہلا اسکول ہوتی ہے لیکن میری ماں میرے لئے پوری کائنات ہے

ان کا کہنا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو میری امی اکثر میری بہت ساری باتیں ابو سے چھپا لیا کرتی تھیں تاکہ میں کسی خوف کا شکار نا بنوں اور میرے خوابوں پر کوئی بھی روک ٹوک نا ہو، حالانکہ میرے ابو کوئی بہت سخت انسان نہیں تھے لیکن میری امی نہیں چاہتی تھیں کہ میری کوئی بھی خواہش ادھوری رہے۔

بچوں کو اکثر اپنے والد کا خوف ہوتا ہی ہے لیکن میں نے جہاں جانا چاہا میری امی مجھے ہر جگہ بھیجتی تھیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ ماں آپ کا پہلا اسکول ہوتی ہے لیکن میری ماں میرے لئے پوری کائنات ہے۔

Comments

- Advertisement -