بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شوہرسے جھگڑا: ماں نے تین بچوں کا گلا کاٹ کر نہرمیں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈی بھٹیاں : ماں نے تین کم سن بچوں کے گلے کاٹ کر نہر میں پھینک دیا، تینوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، بچوں کی عمریں دو،چار اور پانچ سال تھیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماں نے اپنے ہی آنگن کی تین کلیاں مسل ڈالیں، حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماں نے تین بچوں کا گلا کاٹ کر نہر میں پھینک دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، پولیس نے بچوں کے والد عابد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ زرینہ بی بی نے اعتراف جرم کر لیاہے۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سے بدلے کے لیے بچوں کی جان لی، پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

مرنے والوں بچوں میں چار سالہ فیضان، دو سالہ احمد رضا اور پانچ سالہ بیٹی زہرا شامل ہیں۔ نہر میں لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں