اشتہار

بصارت سے محروم حوصلہ مند شخص

اشتہار

حیرت انگیز

محنت میں ہی عظمت ہے، بہاولپور کے جواں عزم اور حوصلہ مند وزیر احمد نے اس بات کو سچ ثابت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی ایک سڑک کنارے بیٹھے بینائی سے محروم جواں عزم شخص نے اپنی محنت سے ثابت کیا کہ انسان کی معذوری کسی چیز میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے وزیر احمد کے معاشی حالات بہتر نہیں اور وہ کسی سےپیسے مانگنے کو بھی اچھا نہیں سمجھتے، جواں عزم حوصلہ رکھنے والے شخص نے بصارت کے محروم اسکول میں کرسیاں بننے کا ہنر سیکھا۔

بینائی سے محروم شخص نے سڑک کنارے کام شروع کیا اور اب وہ روزانہ 2 سے تین کرسیوں کی بُنائی کر کے یومیہ 800 سے 1 ہزار روپے تک کما کر اپنے گھریلو اخراجات پورے کرتا ہے۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیر احمد کے کام میں اس قدر صفائی ہے کہ دور دور سے لوگ آکر اسے کام دیتے ہیں تاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے پورا دن کام نہیں ملتا۔

نمائندہ اے آر وائی چوہدری سلیم کے مطابق مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے وزیراحمد حادثاتی طور پر 10 سال قبل بصارت سے محروم ہوا مگر اُس نے بیماری کو عذر بنا کر بھیک نہیں مانگی بلکہ ہنر سیکھ کر زندگی گزارنے کا عہد کیا یہی لوگ اُن کا ہنر دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور بچے بھی اسکول سے واپس آکر کام میں والد کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

وزیراحمد کا کہنا ہے کہ ’مجھے بھیک مانگنا پسند نہیں اس لیے اسکول سے کام سیکھ کر زندگی کی گاڑی چلا رہا ہوں‘۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں