تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار، اہم انکشافات

کراچی : بلال کالونی پولیس نے کامیاب کی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 16 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد کراچی پولیس نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال کالونی پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے 5 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے16موٹرسائیکلیں،اسلحہ، ماسٹرچابی اور کٹر برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

دوارن تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ انہوں نے اب تک 50سے زائد موٹرسائیکلیں چھینی اور چوری کی وارداتیں کرچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موبائل فون کے بدلے آئس اور ہیروئین لیتے تھے، ملزمان 10منٹ میں پوری موٹرسائیکل کھولنے کے ماہرہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ میں ایک مکینک بھی شامل ہے جو موٹرسائیکل کھولنے میں مدد کیا کرتاتھا، مکینک سے چوری شدہ موٹرسائیکل کھول کر بھی بیچتے تھے۔

مزید پڑھیں : مسروقہ موٹر سائیکلیں کہاں اور کتنے میں فروخت ہوتی ہیں، ملزم کا انکشاف

یاد رہے گذشتہ ہفتے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا تھا کہ ملزمان بلوچستان سے کراچی آکرموٹر سائیکل چوری و چھینتےتھے اور ساکران میں موٹر سائیکل فروخت کرتےتھے, ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

Comments

- Advertisement -