جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فوٹیج: کراچی میں ایک بار پھر بچوں کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر بچوں کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سرگرم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ سے حمزہ نامی ایک نوجوان کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، جس کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ جمشید روڈ پر کی گئی واردات 2 بچوں سمیت 3 افراد نے کی تھی، مبینہ چور بچوں کی تصاویر اور فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

نوجوان حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ دو بچے میری موٹر سائیکل لے گئے تھے، لیکن راستے میں میرے دوستوں نے ان بچوں کو شک ہونے پر روک لیا تھا، جس پر بچوں نے کہا کہ ان کی موٹر سائیکل میں پیٹرول ختم ہو گیا ہے، اس لیے پیدل لے کر جا رہے ہیں۔

حمزہ کے مطابق اس کے دوستوں کو پھر بھی شک تھا اس لیے انھوں نے موبائل کے ذریعے بچوں کی تصویر کھینچ لی اور پھر جانے دیا، تاہم دوستوں کو بعد میں پتا چلا کہ وہ میری موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا رہے تھے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ انھوں نے واردات کے بعد گرومندر کے پیٹرول پمپ پر چیک کیا تو ان بچوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی، جس میں بچوں سمیت 3 افراد کو چوری کی گئی موٹر سائیکل کو ڈائریکٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں