تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

طالبات کیلیے موٹر سائیکل سیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں!

سندھ حکومت نے صوبے کے کالجز کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں محکمہ کالجز سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم راجپر نے شرکت کی اور اس تربیتی پروگرام کے حوالے سے بتایا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر قاسم راجپر نے بتایا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کا پروگرام محکمہ تعلیم نہیں بلکہ محکمہ ترقی نسواں کا اقدام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ترقی نسواں نے سندھ کے کالجز کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو موٹر سائیکل کی تربیت دینے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے ساتھ ایک پروگرام کیا جس کے بعد محکمہ کالجز کو ہدایت کی گئی کہ صوبے بھر کے گرلز کالجز سے ڈیٹا لے کر دیا جائے کہ کتنی طالبات موٹر سائیکل سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر قاسم کے مطابق ہمارے محکمے کے تحت کراچی سمیت سندھ کے 6 ریجن ہیں ہم نے تمام ریجنز میں لیٹر بھیجے اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ فیڈ بیک ہمیں کراچی سے باہر اندرون سندھ کے ریجن سے ملا اور سب سے پہلے ضلع بینظیر آباد سے ڈیٹا موصول ہوا جہاں طالبات کے ساتھ خواتین اساتذہ بھی موٹر سائیکل سیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ابھی کیونکہ سندھ کا زیادہ تر حصہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈوبا ہوا ہے اس لیے فوری طور پر وہاں یہ تربیتی پروگرام شروع ہونا ممکن نہیں لیکن کراچی میں ایسی صورتحال نہیں، اس شہر کا ڈیٹا ہمیں ایک دو روز میں مل جائے گا جس کے بعد جلد یہاں محکمہ ترقی نسواں اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریننگ شروع کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -