تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

موٹرولا کا نیکسٹ جنریشن ’فلیگ شپ‘ اسمارٹ فون

نت نئے اسمارٹ فون متعارف کرانے کی دوڑ میں شامل کمپنی موٹرولا نے اپنا نیا نیکسٹ جنریشن فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سام سانگ اور دیگر کمپنی کے بعد اب موٹرولا بھی نیکسٹ جنریشن فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرانے جارہی ہے جو 22 اپریل کو لانچ کردیا جائے گا۔

لینوو کے ملکیت والے برانڈ نے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ اگلے ہفتے کیا لانچ کرے گی، لیکن چھ منٹ کا ٹیزر کلپ یہ اشارہ دیتا ہے کہ فرم کا اگلا ہائی پروفائل اسمارٹ فون ایک مڑے ہوئے اسکرین کی نمائش کرے گا۔

سام سانگ اور ہواوے کے پرچم بردار اسمارٹ فونز عام طور پر مڑے ہوئے اسکرینوں کی خاصیت رکھتے ہیں یعنی موٹرولا ایسے فون جاری کرنے کی تیاری کرسکتا ہے جو مقابلے کو مسابقت دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق موٹرولا کے اگلے فون کو ایچ پلس کہا جائے گا، توقع کی جارہی ہے کہ نئے فون کی اسکرین 6.7 انچ کی ہوگی اور اس کا پروسیسر 90 گیگا ہٹس کا ہوگا۔

فون کی دیگر خصوصیات میں 12 جی بی ریم اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی فون 5 جی نیٹ ورک کو بھی سپورٹ کرے گا۔

رواں سال کے شروع میں موٹرولا انے ایک اعلیٰ ددرجے کے فولڈ ایبل ریزر فون کا آغاز کیا تھا اگر ریزر نے موٹرولا کو روشنی میں رکھنے میں مدد کی لیکن یہ فون بالکل مرکزی دھارے میں نہیں ہے۔

کمپنی کو اشد ضرورت کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے کا فون مارکیٹ میں لانے کی ضرورت ہے جو گلیکسی ایس 20 اور آئی فون 11 کی پسند کا مقابلہ کرسکے، ایچ پلس موٹرولا کو مین اسٹریم فون مارکیٹ میں واپس لائے گی۔

اسمارٹ فون مارکیٹ میں موٹرولا کی واپسی کا طویل انتظار ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ موٹرولا کے پاس کیا ہے علاوہ ازیں فون کی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

Comments

- Advertisement -