تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

موٹر ویز پر کم سے کم جرمانہ کتنا ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

حکومت نے ملک بھر کی قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف جرمانوں کی رقوم میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر جرمانوں کی شرح میں تقریباً چار گنا اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Motorway

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے پرکم سے کم جرمانہ 150 سے بڑھاکر 500 روپے کردیا گیا ہے اور تیزرفتاری پرجرمانہ 750 سے بڑھا کر 25 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کرنے کا جرمانہ 300 سے بڑھا کر 15سو روپے کردیا گیا، ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کا جرمانہ 500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے ہوگا۔

Challan

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس گاڑی کی لائٹس استعمال کرنے کا جرمانہ 5 ہزار روپے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا جرمانہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس حکام کے مطابق اس کے علاوہ ہیوی لائٹس کے استعمال پر جرمانہ 2000 روپے ہوگا اور ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -