اشتہار

پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کیلئے بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث حد نگاہ کم رہ گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں، ایم فور موٹر وے عبدالحکیم انٹر چینج سے ملتان تک بند ہے جبکہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروےایم الیون بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروےایم ٹولاہورسےکوٹ مومن تک ، موٹروےایم فور شیرشاہ سے پنڈی بھٹیاں تک ، موٹروےایم تھری فیض پورسےرجانہ تک ، موٹروےایم فائیو شیرشاہ سےاوچ شریف تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کے دورے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں