جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

اے آروائی نیٹ ورک اور ’قبول ہے‘ کے دررمیان ایم او یو پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اےآروائی نیٹ ورک اور ’قبول ہے‘ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

رشتہ کے متلاشی افراد کی مشکل حل ہو گئی، شریکِ حیات کے انتخاب کا عمل آسان ہو گیا۔ اے آر وائی نیٹ ورک اور میٹری مونیل سائٹ ’قبول ہے‘ کے درمیان این او یو سائن ہو گیا۔

اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور ’قبول ہے‘ کے سی ای او زین ملک نے دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ صرف رشتہ ہی نہیں بلکہ شادی کی تیاریوں سے متعلق دیگر سہولتیں بھی فراہم کر رہے ہیں، شریکِ حیات کے انتخاب، جیولری اور ایونٹ پلانر سب کچھ ایک ہی جگہ دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی کمپنی کے ساتھ پارٹنرشپ کر کے ’قبول ہے‘ برانڈ کو پوری دنیا میں پھیلانے کا قدم اٹھایا ہے جس میں مانیٹر کر کے لوگ ایک فیملی کی طرح رشتہ میچ کر سکتے ہیں۔

زین ملک نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون اور مقاصد کے حصول میں کردار ہو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے وژن کو نہ صرف سمجھا بلکہ ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اپنا تعاون کا یقین دلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز عالمی سطح پر اور خصوصاً پاکستان کا ایک بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس سے ہمیں اپنے وژن کو آگے بڑھانے میں آسانی ہو گی۔

زین ملک نے بتایا ہے ’قبول ہے‘ پلیٹ فارم کو تجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے سیکورٹی کے خصوصی فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں