جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، مولابخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کو وہ بات قبول ہے جو ان کی مرضی کے مطابق ہو وہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے، جو رعاییتیں شریف خاندان کو ملیں اتنی آج تک کسی کو نہیں ملیں، لیکن اس بارمیاں صاحب مظلوم نہیں بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو صرف وہ بات قبول ہوتی ہے جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔

خان صاحب جس پارلیمنٹ کو برا بھلا کہتے تھےاسی اسمبلی میں واپس بھی آئے، پیپلزپارٹی نے خان صاحب کے لانگ مارچ کی کبھی حمایت نہیں، ہم نےاس وقت بھی پارلیمنٹ کا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو کچھ نہیں ہوگا اور ویسے بھی عمران خان جیسی باتیں کرنے والا شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا اور نہ بننا چاہیئے کیونکہ عمران خان کا رویہ وزیراعظم والانہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ٹھیک کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کیں، میاں صاحب نے آصف زرداری پر کئی مقدمات بنائے لیکن ان کو عدالتوں نے باعزت بری کردیا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کیا سرمایہ داروں نے سیاست میں آنےکا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟ خورشید شاہ نے اگر کبھی نوکری کی ہے تو کون سا جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ادارےخراب ہوں گے وہ کیسےترقی کرےگا، جہاں آئین ٹھیک نہ ہو وہاں ادارے کیسےکام کریں گے اور کس چیزکا استحکام آئے گا؟

اہم ترین

مزید خبریں