حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے تکبر کو شکست ہورہی ہے۔ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبورنہ کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے اگر اپوزیشن سڑکوں پرآگئی توحکومت ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرسکے گی۔
مولا بخش چانڈیو کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کسی کی انگلی اٹھوانے میں کامیاب ہوجائیں تو ان کے لیے دعا گو ہیں مگر پیپلز پارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے۔