تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

کراچی : رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے.

سندھ حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی، پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے ورنہ تحریک انصاف کا حال وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی جماعت کا ہوا۔

پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہم واضح ردینا چاہتے ہیں کہ ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیں گے۔

سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا، پی پی کی منفی سیاست ختم کریں گے، فواد چوہدری

واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے،صوبے میں منفی سیاست ختم کردیں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -