بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنی دوست اور بالی وڈ کی سب سے زیادہ فٹ مانی جانے والی اداکارہ‘دیشا پٹانی‘ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کھانے کی عادتوں پر کھل کر بات کی جہاں ان سے اداکار دیشا کی ایٹنگ ہیبٹس کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔
اداکارہ مونی رائے کہا کہ انہیں اور ان کی سہیلی دیشا پٹانی کو ہر طرح کا کھانا پسند ہے چاہے وہ دیسی ہو یا ولائتی، خاص طور پر دیسی کھانے زیادہ پسند ہیں۔
دیشا کو کھانے میں کیا اچھا لگتا ہے؟۔اس پر مونی رائے نے بتایا کہ دیشا بہت زیادہ کھاتی ہیں ان کی سب سے پسندیدہ ڈشز میں‘سویٹ ڈشز‘ سرِفہرست‘ ہیں۔
مونی رائے نے بتایا کہ دیشا پٹانی کو ڈیسرٹ اتنا پسند ہے کہ وہ اسے کبھی منع نہیں کرتیں اور جب کھانے پر آتی ہیں تو خود کو روک نہیں پاتیں۔
عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری
اتنا میٹھا کھانے کے باوجود اتنی اچھی فٹنس کے بارے میں پوچھا گیا تو مونی رائے نے کہا کہ دیشا بہت زیادہ ورزش کرتی ہیں، وہ کھانے کے بعد جسم میں جانے والی تمام کیلریز کو برن کردیتیں ہیں اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔