تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وائلڈ لائف فوٹوگرافر کا خطرناک جانور سے آمنا سامنا، ویڈیو وائرل

کیلی فورنیا میں ہائکنگ کے دوران وائلڈ لائف فوٹو گرافر کے سامنے اچانک پہاڑی شیر آجانے کے باعث وہ خوف کا شکار ہوگیا مگر اس دوران یہ مناظر اس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلئے۔

مارک جیرارڈیو اور اس کا دوست اورنج کاؤئنٹی کے ہائیکنگ ٹریک پر تھے کہ انہوں نے پہاڑی شیر کو گھورتے دیکھا، یہی وہی شیر تھا جس کی تصاویر لینے کی غرض سے ہم نے ٹریکنگ کیمرے لگائے تھے اور وہ اب ہم سے شاید 20 فٹ کی دوری پر واقع ایک پہاڑی سے ہمیں دیکھ رہا تھا۔

تجربہ کار فوٹوگرافر نے کہا کہ ہم اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور اسے بھگانے کے لئے زور زور سے چلانا شروع کردیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کی آوازوں کو بخوبی سنا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ کے جبڑے میں جکڑے شخص کی جان کیسے بچی؟

انہوں نے بتایا کہ پہاڑی شیر کچھ دیر تک ہمارا پیچھا کرنے کے بعد بھاگ گیا اس سے قبل ہم تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرچکے تھے۔

مارک جیرارڈیو کی ویڈیو پر جنگلی حیات کی ٹیم حرکت میں آئی، بعد ازاں محکمے کی جانب سے ایک ٹوئٹر اپ ڈیٹ میں جیرارڈیو سے استفسار کیا گیا کہ ‘ کیا وہ اس ویڈیو میں پہاڑی شیر کو پہنچان سکتا ہے، انہوں نے اس جانور کی شناخت ‘یونونامی’ ایک مادہ شیر کے طور پر کی جس کی ایک آنکھ خراب تھی۔

 

Comments

- Advertisement -