تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پشاور اور کوہاٹ سانحات، کے پی میں آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا اور تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز خودکش دھماکے اور تانڈہ ٹیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے سانحات پر نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر آج صوبے بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر آج منگل کو صوبے بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔

نگراں حکومت کے اعلان کے بعد آج صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاہم تمام سرکاری دفاتر حسب معمول کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب دو روز میں صوبے میں دو بڑے سانحات میں 100 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر خیبرپختونخوا کی فضا سوگوار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکا کیا گیا جس میں اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 80 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ 170 سے زائد زخمی ہیں۔

اس سے ایک روز قبل اتوار کے دن سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والی مدرسے کےطلبہ سے بھری کشتی الٹ گئی تھی جس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق طلبہ کی تعداد 30 ہوگئی

کشتی سانحے میں اب تک 30 لاشیں نکالی جاچکی ہیں 5 کی جانیں بچا لی گئی ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -