تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی وفاقی پولیس کی پھرتیاں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی وفاقی پولیس کی پھرتیاں شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حقیقی آزادی مارچ ابھی دارالحکومت سے کافی دور ہے لیکن اسلام آباد پولیس نے توسیع شدہ ریڈ زون کے باہر مسلح اہلکار تعینات کرنے کے لیے منظوری مانگ لی ہے۔

وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے انسداد دہشتگردی اسکواڈ اور سینیئر افسران کی تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ ساتویں روز آج وزیر آباد سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت اپنی اگلی منزل کی جانب سفر کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ کا ساتواں روز، آج عمران خان کی زیر قیادت وزیر آباد سے شروع ہوگا

لانگ مارچ خضریٰ چوک سے کپتان کی قیادت میں مولانا ظفر علی خان چوک پر پہنچے گا جہاں عمران خان شرکا سے خطاب کرکے ان کا لہو گرمائیں گے جس کے بعد لانگ مارچ گجرات کی جانب رواں دواں ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -